پرویز مشرف نواز شریف کیلئے مسلسل درد سر بنے ہوئے ہیں ،آسانی سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے ، برطانوی میڈیا
ہفتہ 11 جنوری 2014 16:15
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) برطانوی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نواز شریف کے لئے مسلسل درد سر بنے ہوئے ہیں، وہ آسانی سے اس سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے۔اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق مشرف کیلئے بدقسمتی یہ ہوئی کہ اسکی پاکستان واپسی ان حالات میں ہوئی جب لوگوں میں فوج مقبولیت کھو چکی تھی اور عدلیہ بحال ہو چکی تھی اور اسے آڑے ہاتھوں لینے کو تیار تھی جس نے حماقت سے اس کی قدر و منزلت کوختم کیا اور اسے اس کے اعمال کی وجہ سے انصاف کے کٹہرے میں لانے کو بے تاب تھی، لوگ نواز شریف کی سربراہی میں نئی حکومت منتخب کرنے کے راستے پر تھے۔
اپریل میں جب مشرف کو گھر میں نظر بند کیا گیا تو ملکی تاریخ میں پہلی بار سول فوجی توازن میں عدلیہ کی مدد سے طاقت کا پلڑا سویلین کی طرف جھکتا نظر آیا۔(جاری ہے)
یقیناً مشرف کے ساتھ اس برتاؤ پرفوج نے اخبارات میں بیان سے ناپسندیدگی کا اظہار کر کے ردعمل ظاہر کیا۔ مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت پر نوازشریف حکومت کا موقف یہ رہا کہ یہ کہ ایک آئینی معاملہ ہے، مشرف کا اسے ایک سازش کا شکار دعویٰ کرنے کے باوجود انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ذاتی انتقام نہیں، حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاتا کہ ان دونوں کے درمیان شدید دشمنی ہے۔
یقینی طور پر انتقام منصوبے کا حصہ ہو سکتا ہے تاہم بد لے کی قیمت اس کے مقابلے میں زیادہ ہوسکتی ہے جسے نوازشریف برداشت کر سکتے ہیں۔ مشرف کی خراب صحت کو فوج اسے باہر لے جانے کیلئے ایک بہانے کے طور پر استعمال کر سکتی ہے تاکہ مزید شرمندگی سے بچا جا سکے، جیسا کہ اس کی بیمار ماں کی صحت کو بھی دیگر بہانوں کے طور پر اسے ملک سے باہر لے جانے میں ناکام کوشش کی گئی۔ عام شکایت یہی رہی کہ جمہوریت کی کمزوری کی وجہ فوجی مداخلت رہی، مشرف کا مقدمہ فوج کو آئندہ ریاستی معاملات سے دور رکھنے کی کوشش ہے۔ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے کسی بھی موقع پر ناکامی نے فوجی مداخلت کے وسوسے میں اضافہ کردیا ہے۔ فوج اپنے تاثر کی بہتری کی کوشش میں ہے اور ریاست کے طالبان کے ساتھ نمٹنے کے لئے حکومت کو فوج کی مدد کی ضرورت ہے۔ شریف مشرف سے بھی جان چھڑانے کی کوشش میں ہیں۔ ایک غیر آئینی اقدام کے ارتکاب کرنے والے کا احتساب ہونا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.