پانچ ہزار سات سو میگاواٹ کے پانچ منصوبے 2016ء تک مکمل ہوں گے
پیر 13 جنوری 2014 13:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) واٹر اینڈ پاور ڈیلپمنٹ اتھارٹی ( واپڈا) کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ پانچ ہزار سات سو میگاواٹ پن بجلی کے پانچ بڑے منصوبے 2016ء تک مکمل ہوجائیں گے۔ایک انٹرویو میں اہلکار نے بتایا کہ منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم ملک کی اقتصادی صورتحال کے لیے زندگی کی حثیت رکھتا ہے جس سے طویل عرصے تک ملک کی زرعی اور بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ دیامیر کے تین بنیادی مقاصد ہیں جن میں سیلاب پر کنٹرول‘ بجلی کی پیداوار اور پانی کو ذخیرہ کرنا شامل ہیں منصوبہ کی تکمیل سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی اور80 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا ۔(جاری ہے)
گولن گول ہائیڈرو پراجیکٹ، نیلم جہلم پراجیکٹ اور خان خوڑ ہائیڈرو پراجیکٹ جیسے منصوبے 2015ء کے آخر تک مکمل ہوجائیں گے، جن کی مد سے ایک سو چھ میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔
یہ پراجیکٹ حکومت کے کم لاگت سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں، جس کے تحت مقامی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نیشنل گریڈ میں بجلی کی پیداواری لاگت کے تناسب کو بہتر بنانے کے لیے واپڈا ترجیحی بنیادوں پر کام کررہا ہے، ان منصوبوں سے بجلی کے ٹیرف کو کم کرنے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ان منصوبوں کے مکمل ہونے پر توانائی کے نظام میں تقریباً چار سو چھتیس ملین یونٹس کا اضافہ ہوگا۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم منصوبے سے ملک میں بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پراجیکٹ سے 969 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگئی۔خان خوڑ ہائیڈرو پراجیکٹ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع پٹن سے سے قریب دریائے خان خوڑ پر اسلام آباد سے 265 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اس منصوبے سے ایک سو تیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.