گوادر پورٹ کی زمین نیوی سے لیکر چینی کمپنی کو دی جائے، قائمہ کمیٹی،گوادر پورٹ کی 84 ایکٹر زمین نیوی کے کنٹرول میں ہے ،زمین چائینیز کمپنی کو نہ دی گئی تو گوادر پورٹ پر کام رک سکتا ہے ،کمیٹی بریفنگ ،معاملہ ملکی دفاع کا ہے تو پھر پاکستان نیوی سے زمین کیسے لی جاسکتی ہے ، سینیٹر شاہی سید ،کمیٹی نے گوادر پورٹ کو فعال بنانے کیلئے خزانہ، پلاننگ ڈویژن، ریلوے اور مواصلات کے وفاقی سیکریٹریز کو طلب کرلیا
پیر 13 جنوری 2014 21:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی پورٹ اینڈ شپنگ کو بتایا گیا ہے گوادر پورٹ کی 84 ایکٹر زمین نیوی کے کنٹرول میں ہے یہ زمین چائینیز کمپنی کو نہ دی گئی تو گوادر پورٹ پر کام رک سکتا ہے جبکہ قائمہ کمیٹی نے چائنہ کمپنی کے آنے سے پہلے معاملے کو حل کرنے کی سفارش کردی ۔ پیر کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سردار فتح محمد حسنی کی صدارت میں ہوا۔
جس میں پورٹ اینڈ شپنگ کے حکام نے گوادر پورٹ پر بریفنگ دی۔ کمیٹی کے اجلاس میں نیوی اور گوادر پورٹ حکام کے درمیان چوراسی ایکڑ زمین کا معاملہ حل کرانے کیلئے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ گوادر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ چوراسی ایکڑ زمین 1981ء سے نیوی کے پاس ہے تاہم اس پر ایک اینٹ تک نہیں لگائی جاسکی ہے۔(جاری ہے)
کمیٹی کے رکن سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ اگرمعاملہ ملکی دفاع کا ہے تو پھر پاکستان نیوی سے زمین کیسے لی جاسکتی ہے۔
چیئرمین گوادر پورٹ نے بتایا کہ 30ہزار ایکڑ رقبہ انڈسٹیریل ہوگا اور بیس سالوں کیلئے ٹیکس فری ہوگا ، گوادر پورٹ پر آنے والے جہازوں کو ٹیکس فری پیٹرول بھی فراہم کیا جائیگا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ گوادر پورٹ میں ڈریجنگ کیلئے وفاقی حکومت سے ڈیڑھ ارب روپے مانگے گئے ہیں تاہم سمری مسترد کردی گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے حکومت سے ڈیڑھ ارب روپے جاری کرنے کی بھی سفارش کی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے گوادر پورٹ کو فعال بنانے کیلئے خزانہ، پلاننگ ڈویژن، ریلوے اور مواصلات کے وفاقی سیکریٹریز کو طلب کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.