گورنرخیبرپختونخوا نے صدرمملکت کی جانب سے شہیدطالب علم اعترازحسن کی قبرپھولوں کی چادر چڑھائی
پیر 13 جنوری 2014 22:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری ۔2014ء) گورنر خیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے شہید طالب علم اعتزاز حسن کی قبر پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لیوی کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا۔
(جاری ہے)
وہ پیرکے روز شہید اعتزاز حسن کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کیلئے ہنگومیں اُن کے گھر گئے اور شہید کے لواحقین سے ملاقات کی۔
گورنرنے صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے تعزیت کا اظہارکیا۔گورنر نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دیں او ر غمزدہ خاندان کے افراد کو صبرواستقامت عطاء کرے۔ گورنر نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کرسینکڑوں طلباء کی جانیں بچائیں اور ایسی لازوال مثال قائم کی جس پر پوری قوم کو فخرہے اور قوم اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.