پرویز مشرف بہادر سپہ سالار تھے ، عدالت پیشی کے ڈر سے ہسپتال جا کر بیٹھنے سے نیک نامی نہیں ہو گی ، اعتزاز احسن ، عدالتی اور ملکی معاملات میں فوج کی مداخلت بہت ہو چکی ،اب مداخلت ہوئی تو اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہو گی ، میڈیاسے گفتگو
بدھ 15 جنوری 2014 20:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بہادر سپہ سالار تھے ، عدالت پیشی کے ڈر سے ہسپتال جا کر بیٹھنے سے ان کی نیک نامی نہیں ہو گی ، عدالتی اور ملکی معاملات میں فوج کی مداخلت بہت ہو چکی اب اگر ایسی مداخلت ہوئی تو اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہو گی۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ پرویز مشرف بہادر جرنیل رہے ہیں اور ایک فرضی ہارٹ اٹیک دکھا کر ہسپتال جا کر بیٹھ جانے سے انکی نیک نامی نہیں ہو گی۔
پرویز مشرف کو خصوصی عدالت میں پیش ہو جانا چاہیے۔ عدالت پیش ہوکر وہ صفائی کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ تین نومبر دو ہزار سات کی ایمرجنسی کا گزٹ پرویز مشرف کے خلاف سب سے بڑا ثبوت ہے میں اگر استغاثہ کا وکیل ہوتا تو صرف عدالت میں گزٹ کی کاپی ہی پیش کر کے معاملے کو ختم کر دیتا۔
انہوں نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور اس رپورٹ کو خصوصی عدالت خاطر میں لائے گی ،بیرون ملک علاج کرانے سے متعلق مریض کی کوئی صوابدید نہیں ہوتی اس طرح ہو تو ہر مجرم ملک سے باہر چلا جائے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ترکی ، چلی ، میکسیکو، بنگلہ دیش، سری لنکا اور تھائی لینڈ سمیت ارجنٹائن میں سابق فوجی جرنیلوں کو ٹرائل کے بعد سزا دی گئی اور ان حکومتوں کے اس عمل کے بعد وہاں جمہوریت مضبوط ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہئے۔ میڈیکل رپورٹ جو جمع کرائی گئی اس سے پتہ چلتا ہے کہ انکو کوئی بڑی بیماری نہیں مجھے امید ہے کہ پرویز مشرف عدالتی کارروائی سے گھبرائیں گے نہیں۔ جنرل راحیل شریف کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ پرویز مشرف کا ٹرائل ملٹری کورٹ سے کرانے کا حکم جاری کریں۔ عدالتی اور ملکی معاملات میں فوج کی مداخلت بہت ہو چکی اب اگر ایسی مداخلت ہوئی تو اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.