انسانی حقوق کے دعوے دار برطانیہ میں پاکستانیوں سے امتیازی رویے کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
جمعرات 16 جنوری 2014 14:04
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) انسانی حقوق کے دعوے دار برطانیہ میں پاکستانیوں سے امتیازی رویے کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ انسانی مساوات کمیشن کے مطابق برطانوی ایر پورٹ پر سب سے زیادہ پاکستانیوں کو امتیازی رویے کا سامنا ہے جبکہ برطانوی وزارت داخلہ نیا لزامات مسترد کردیے۔برطانیہ کے ایکویلٹی اینڈ ہیومن کمیشن کے مطابق برطانوی ایرپورٹ پر اترنے والے پاکستانیوں کو دیگر مسافروں کے مقابلے میں135 گنا زیادہ سوال جواب کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ دورانیہ اوسطاً ایک گھنٹا طویل ہوتا ہے۔
گزشتہ برس سفید فام باشندوں کے برعکس باون گنا پاکستانیوں کو ایرپورٹ پر روکا گیا۔ تحقیقات کے بعد ملک بدر کیے جانے والے مسافروں میں بھی سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی اور یہ تناسب ایک سو چون گنا زائد تھا۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ سال برطانیہ کی بندرگاہوں اور ہوائی اڈووں پر داخل ہونے والے سفید فام باشندوں کے برعکس پاکستانی باشندوں کے روکے جانے کا تناسب 52 گنا زیادہ رہا۔
ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2012 سے 2013 کے دوران 53992 افراد کو برطانوی ہوائی اڈوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت روکا گیا جن میں سفید فام باشندوں کی نسبت ایشیائی مسافروں کی تعداد 11گنا زائد تھی۔تحقیقات کے بعد ملک بدر کیے جانے والے مسافروں میں بھی سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی اور یہ تناسب 154 گنا زائد تھا۔یارک شائر کی رہائشی شیمے اسرائیل کا شمار ان 50 ہزار مسافروں میں ہے جنھیں بنا کسی ٹھوس ثبوت کے دہشت گردی ایکٹ کے شیڈیول 7 کے تحت برطانوی ہوائی اڈوں پر روکا گیا۔شہریوں کی آزادی کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے شیڈیول سیون پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کیا برطانوی وزارتِ داخلہ نے رپورٹ میں عائد الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے یہ قانون ضروری ہے۔ اس سے دہشت گردی کے خطرات کا پتہ لگانے اور ان کاخاتمہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔برطانیہ کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول 7 کے تحت ملک کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر مسافروں سے پوچھ گچھ کرتے وقت امتیازی رویہ نہیں اپنایا جاتا۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.