بجلی چوری،عابد شیرعلی کی نشاندہی پر خیبر پختونخوا کے نواحی علاقوں کی بجلی منقطع
ہفتہ 18 جنوری 2014 15:07
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) عابد شیر علی کی دھمکی نے کام کر دیا، واپڈا حکام نے چوری کی شکایات کے بعد خیبرپختونخوا میں نوشہرہ کے نواحی علاقے کی بجلی منقطع کر دی۔
(جاری ہے)
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گذشتہ روز بجلی چوری اور لاسز کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دی تھی اور پھر بجلی کاٹ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق واپڈا حکام کو نوشہرہ کے قریبی سب ڈویژن سے بجلی چوری کی شکایات ملیں جس کے بعد بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس پھر واپڈا اور پیسکو حکام نے نوشہرہ کے نواحی علاقے چراغ اور اس کے ملحقہ دیہات کی بجلی منقطع کر دی ادھر صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ واپڈا اور پیسکو حکام نے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.