سندھ نیشنل فرنٹ کی بحالی یا (ن) لیگ میں رہنے کا فیصلہ ،ممتازبھٹو کی زیر صدارت اجلاس (کل) ہوگا،مسلم لیگ (ن) نے سردار ممتاز بھٹو کے خدشات سامنے آنے کے بعد ان سے رابطہ کر لیا ‘ ذرائع
اتوار 19 جنوری 2014 13:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) سندھ نیشنل فرنٹ کی بحالی یا مسلم لیگ (ن) میں ضم رہنے کے فیصلے بارے اہم اجلاس کل (پیر ) سردار ممتاز علی بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سے خدشات بڑھنے اور سندھ میں نظر انداز کئے جانے پر سردار ممتاز بھٹو نے اپنی سابقہ پارٹی سندھ نیشنل فرنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ( پیر ) کو دوپہر گیارہ بجے دہسر ہاؤس لاڑکانہ میں طلب کیا ہے جس میں مسلم لیگ(ن) میں رہنے یا علیحدگی کے حوالے سے ساتھیوں سے مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے ۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سردار ممتاز بھٹو کے خدشات سامنے آنے کے بعد ان سے رابطہ بھی کر لیا ہے ۔یاد رہے کہ سردار ممتاز بھٹو نے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کر کے سندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ (ن) میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.