35لاپتہ افراد کیس پر عدالتی فیصلہ ، عدالت کی جانب سے جبری گمشدگی کا ذمہ دار فوج کو ٹھہرانے سے افواج کا مورال کم ہوگا ،وزارت دفاع ، فیصلے کے ملک میں اور بیرونِ ملک میں ریاست پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ،درخواست میں موقف ،وزارت دفاع نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ، آبزرویشن اور ریمارکس کو حذف کئے جانے کی استدعا ،جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا ایک رکنی بنچ (کل)سے لاپتہ یاسین شاہ کیس کی دوبارہ سماعت کریگی
اتوار 19 جنوری 2014 15:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) وزارت دفاع نے دس دسمبر 2013کو 35 لاپتہ افراد کے کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے پر کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے جبری گمشدگی کا ذمہ دار پاکستانی فوج کو ٹھہرانے سے افواج کا مورال کم ہوگا جو سوات اور مالاکنڈ میں دہشتگردوں سے جنگ میں مصروف ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصلے پر عدالت کی جانب سے نظر ثانی کی پٹیشن دائر کرتے ہوئے وزارتِ دفاع نے مجاز عدالت سے درخواست کی کہ ملک کو وقوم کے مفاد میں افواجِ پاکستان اور انٹیلی جنس اداروں کیخلاف ریکارڈ کی گئے الفاظ، شواہد اور تفصیلات کو مٹادیا جائے۔
وزارت نے زور دیا کہ ان آبزرویشن اور ریمارکس کو اسطرح حذف کیا جائے کہ یہ فیصلے کا حصہ نہیں تھی۔ریویو پٹیشن کا ڈرافٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے تیار کیا جس میں یہ کہا گیا کہ عدالت یہ جاننے میں ناکام رہی ہے کہ مالاکنڈ اور سوات میں فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت بلایا گیا ہے تاکہ وہ دہشتگردی سے شدید متاثر علاقے میں سول انتظامیہ کی مدد کرسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.