مہنگی بجلی اوربدترین لوڈشیڈنگ نے انڈسٹریز کو بحران میں مبتلا کردیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ‘ چودھری ظہیر احمد بھٹہ
پیر 20 جنوری 2014 13:04
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی چودھری ظہیر احمد بھٹہ نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ میں ایک روپے اضافہ اور یکم فروری سے سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں7فیصد اضافہ کی اجازت طلب کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔
ریونیو بڑھانے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مسائل کا حل نہیں ،انڈسٹریز کیلئے بجلی کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے اب تک 62سے74فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ۔ مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ نے انڈسٹریز کو بحران میں مبتلا کردیا ہے ۔ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری ظہیراحمد بھٹہ نے کہا کہ انڈسٹریز کیلئے بجلی ٹیرف میں کمی سے ہی صنعتی ترقی کا خواب پوراہوگا، ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ مقرر کیے جائیں پنجاب میں مہنگی بجلی والے علاقوں میں کئی صنعتیں بند ہورہی ہیں، دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں انڈسٹریز کیلئے بجلی کے نرخ زیادہ ہیں امتیازی سلوک کے باعث ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.