فردوس عاشق اعوان کوالیکشن ٹریبونل میں پیش نہ ہونے پرجرمانہ
پیر 20 جنوری 2014 14:07
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداری کی سماعت کے دوران طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 111 سے کامیاب قرار دیئے گئے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ارمغان سبحانی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی، ٹریبونل نے گزشتہ سماعتوں کے دوران سابق وزیر کو دو مرتبہ اپنا موقف پیش کرنے کے لئے طلب کیا لیکن وہ ٹریبونل میں پیش نہیں ہوئیں جس پر ٹریبونل نے ان پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں فردوس عاشق اعوان این اے 110 اور این اے 111 پر پیپلز پارٹی کی جانب سے حصہ لیا تاہم بعد میں انھوں نے مقامی طور پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت این اے 110 سے دستبرداری اختیار کرلی تھی لیکن اس کے باوجود وہ این اے 111 سے بھی ہار گئیں تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.