تحفظ پاکستان آرڈیننس 2013 کثرات رائے سے منظور
منگل 21 جنوری 2014 19:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تحفظ پاکستان آرڈیننس 2013 کثرات رائے سےمنظور کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے ارکان نے بل کی حمایت جبکہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے اختلافی نوٹ پیش کیے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین رانا شمیم کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس 2013 پر غور کیا گیا۔
ایم کیو ایم کے رکن نبیل گبول کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات شروع نہیں ہوئے اور پانچ سو پاکستانی مارے جا چکے ہیں، ہم تحفظ پاکستان بل کسی طور پاس ہونے نہیں دیں گے۔ ایم کیو ایم کے رکن آصف حسنین کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے یہ فورم مشاورت کے لیے ہے۔ کمیٹی نے تحفظ پاکستان آرڈیننس2013کثرت رائے سے منظور کر لیا۔(جاری ہے)
نون لیگ کے اراکین نے تحفظ پاکستان آرڈیننس جبکہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے اراکین کا آرڈیننس پر اختلافی نوٹ پیش کیا۔
تحریک انصاف کے رکن عارف علوی کا کہنا تھا کہ بل کی بعض شقیں سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کے خلاف استعمال ہو سکتی ہیں۔ بل کے تحت جج کی زیادہ سے زیادہ عمر کا بھی تعین ہونا چاہیے۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ن لیگ کے ارکان کو آرڈیننس آج ہی منظور کرنے کی ہدایت کی۔ حکومت کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ اجلاس میں وزیر داخلہ ہیں اور نہ ہی سیکریٹری داخلہ۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ہمارے اعتراضات کو بل کا حصہ بنایا جائے۔ آصف حسنین نے اعتراض کیا کہ سیکورٹی اداروں کو غیرمعمولی اختیارات نہ دیے جائیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک کے حالات غیرمعمولی ہیں اس لیے غیرمعمولی قانون سازی کی ضرورت ہے۔ اختلافی نوٹ آرڈیننس کے ساتھ قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.