تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں ،اجتماعی کوششوں سے ہی دہشتگردی کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے ،خورشید شاہ ،حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے ، قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 22 جنوری 2014 21:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں ،اجتماعی کوششوں سے ہی دہشتگردی کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے ، حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے ، دہشت گردی اور بربریت سے لوگوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔
بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ اجتماعی کوششوں سے دہشتگردی کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اس وقت امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانا چاہئے اور نتیجہ خیز مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے تاکہ ملک میں قیام امن یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور بربریت سے لوگوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے ملک میں نفسیاتی مسائل میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کی موجود صورتحال کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا اس لئے آسان ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں اس حوالے سے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.