کراچی،پرتشدد واقعات میں دو جاں بحق،رینجرز آپریشن میں دہشت گردوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار
ہفتہ 25 جنوری 2014 12:21
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) کراچی میں پر تشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ لیاری میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وار کے کارندے سمیت دو ملزم ہلاک ہو گئے ، رینجرز کے ایک ہزار اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں سمیت متعدد افراد گرفتار کر لیے۔ کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے ، لسبیلہ پل کے نیچے سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔رینجرز نے میٹرول سائیٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔شہر قائد میں ہفتہ کی صبح کا آغاز بھی لاشیں ملنے سے ہوا۔لسبیلہ پل کے نیچے سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں ،مقتولین کو اغواء کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کے ہاتھ پاوں بندے ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
لاشوں کو شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لیاری کے علاقے دبئی چوک میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم نذر محمد مارا گیا۔نذر محمد گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلہ کا ساتھی بتایا جاتا ہے ، متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔لیاری کے علاقے بغدادی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم عبدالجبار ہلاک ہو گیا۔پولیس نے مارے جانے والے ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ دوسری جانب رینجرز نے سائیٹ میٹرول اور مومن آباد بخاری کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق آپریشن میں ایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا،ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.