شمالی وزیرستان، گن شپ ہیلی کاپٹروں‌ کی شیلنگ سے دو دہشت گرد ہلاک

پیر 27 جنوری 2014 13:10

شمالی وزیرستان، گن شپ ہیلی کاپٹروں‌ کی شیلنگ سے دو دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ سے دو دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سرکاری زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مشکوک ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی۔سیکورٹی فورسز کی کارروائی سے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کارروائی مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔