پہلے دہشت گرد حملے کیا کرتے تھے اب بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں، قائم علی شاہ
پیر 27 جنوری 2014 14:39
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پہلے دہشت گرد حملے کرتے تھے اب بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں اور ایک سے 2 سال کے درمیان دہشت گردی کا صفایا ہوجائے گا۔کراچی میں پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں، آپریشن کے دوران اب تک 15 ہزار ملزمان کو حراست میں لیا جاچکا ہے جب کہ تحقیقات کے بعد ان میں سے بے گناہ لوگوں کو رہا کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ 20 سال پرانا ہے اس کے خاتمے کےلئے کچھ وقت درکار ہوگا، رینجرز اور پولیس دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی قوت رکھتی ہیں امید ہے کہ ہم امن و امان کے مسئلے پر جلد قابو پالیں گے۔(جاری ہے)
تحفظ پاکستان آرڈیننس سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ قانون موجودہ حالات کا تقاضہ ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اختیارات حاصل ہوں لیکن کچھ لوگ اس کی مخالفت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن میں گرفتار کئےجانے والے ملزمان کے ٹرائل کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 15 کردی گئی ہے، پولیس پر حالیہ حملوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ ان حملوں سے امن و امان کےلئے اپنے فرائض سرانجام دینے والے اہلکارووں کے حوصلے پست نہیں بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ان کے جذبے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.