قومی اسمبلی کااجلاس،صحافیوں کاکارکنوں کی شہادت کیخلاف ایوان سے واک آؤٹ ، وزیراطلاعات منانے پریس گیلری گئے،حکومت صحافیوں کو دھمکیوں بارے 31جنوری کو اجلاس میں لائحہ عمل طے کریگی ،وزیر اطلاعات پرویز رشید ،شہید صحافیوں کو معاوضوں کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری ہے ،صحافی بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم کو ایک سوچ میں ڈھالنے کیلئے حکومت کاہاتھ بنیں، میڈیا پر ہونیوالے مباحثوں میں دہشتگردوں بارے قوم کو ابہام کا شکار نہ بنایاجائے،جس شریعت کو دہشتگرد نافذ کرناچاہتے ہیں اس کا کسی طورشرعی جواز نہیں ، احمد رضاقصوری وکیل نہیں مشرف کاوکیل شریف الدین پیرزادہ ہے قصوری کوگالم گلوچ کیلئے رکھا گیا ہے ، میڈیا سے گفتگو
پیر 27 جنوری 2014 20:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی اجلاس میں صحافیوں نے کراچی میں صحافتی کارکنوں کی دہشتگردی کے واقعات میں شہادتوں اورحکومت کی طرف سے حفاظتی اقدامات نہ کر نے اورمتاثرہ صحافیوں کے خاندانوں کومعاوضہ کی عدم ادائیگی کیخلاف پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا جبکہ وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت صحافیوں کو دھمکیوں بارے 31جنوری کو منعقدہ اجلاس میں لائحہ عمل طے کریگی شہید صحافیوں کو معاوضوں کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری ہے ،صحافی بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم کو ایک سوچ میں ڈھالنے کیلئے حکومت کاہاتھ بنیں، میڈیا پر ہونیوالے مباحثوں میں دہشتگردوں بارے قوم کو ابہام کا شکار نہ بنایاجائے۔
پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا سپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید صحافیوں کو منانے پریس گیلری پہنچے اس موقع پر صحافیوں نے وزیراطلاعات کو اپنے تحفظات اورمطالبات سے آگاہ کیا جس پروفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہاکہ صحافیوں کے مطالبات اورتحفظات ہم سب کی دل کی آواز ہیں جس صورتحال کی وجہ سے میڈیا کو خطرات کاسامنا ہے اس سے مسلح افواج ، پولیس اہلکار، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ا ہلکار شکارہوتے ہیں عبادت گاہیں اورسکولوں کے معصوم بچے بھی نشانہ بن رہے ہیں جن کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں جس شریعت کو دہشتگرد نافذ کرناچاہتے ہیں اس کا کسی طورشرعی جواز نہیں سکولوں کے معصوم بچوں کو اس جھگڑے کا بھی پتہ نہیں وہ اس دنیا میں بھی نہیں آئے تھے جب ان جھگڑوں کی بنیاد رکھی گئی دہشتگردی صرف صحافیوں کا ایشو نہیں پورے پاکستان کاایشو ہے اگر ایک ایک آرمڈ گارڈ بھی صحافیوں کو دے دی جائے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.