پاکستان سعودی عرب کو جوہری بم فراہم کرنے کا عزم کر چکا ہے ،بروس ریڈل کا دعویٰ
بدھ 29 جنوری 2014 13:28
واشنگٹن /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) بھارتی میڈیا نے امریکی صدر بارک اوباما کے قریبی ساتھی اور مغربی ایشیائی امور کے ماہر سابق سی آئی اے اہلکا ربروس ریڈل کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے پاس جوہری بم فراہم کرنے کی پاکستانی کمٹمنٹ موجود ہے ، پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو جوہری بم فراہم کرنے کا عزم کر چکا ہے۔
ایک ممتاز امریکی تھنک ٹینک بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں خارجہ پالیسی پر ایک پینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ بہت سے رازوں میں سے یہ بھی ایک لاعلمی ہے کہ سعودی عرب پاکستانیوں سے بم حاصل کرنے کیلئے پہلے ہی معاہد ہ کرچکا ہے یا نہیں۔مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے درمیان یہ ایک راز ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان تیزی سے جوہری ہتھیاروں میں کیوں اضافہ کر رہا ہے؟وہ بھارت کے مقابلے میں دگنا یا تین گنا زیادہ بم بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی بیرونی پارٹنر ہے جن کے ساتھ جوہری بم فراہم کرنے کا عزم ہے۔یہ معاملہ واضح نہیں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس سلسلے میں بات چیت ہوتی رہی ہے ،سعودی عرب کے پاس پاکستانی کمٹمنٹ موجود ہے کہ وہ انہیں بم فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکی صدر اوبا سے انتہائی مایوس ہے۔ آغاز میں اوباما اور سعودی عرب کے تعلقات حوصلہ افزاء تھے۔عرب ممالک میں سعودی عرب پہلاملک تھا جہاں قاہرہ سے پہلے اوباما گئے تاہم سعودی عرب امریکا سے بہت ناامید ہوگیا انہوں نے کہا کہ ، حال ہی میں سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی نشست سنبھالنے سے انکار کر دیامزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.