عمران فاروق قتل کیس، ایم کیو ایم کے بینک اکائونٹس بند،مزید دو افراد کی تلاش
جمعرات 30 جنوری 2014 11:44
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس نے دو افراد کی تلاش میں پاکستانی حکام سے مدد طلب کر لی ہے جبکہ لندن میں میٹرو پولیٹن پولیس نے ایم کیو ایم کے کئی بینک اکاونٹس بند کرتے ہوئے ٹیکس نہ دینے کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ برطانوی کراؤن پراسیکوشن سروس نے باضابطہ طور پر پاکستانی حکام سے ان دو افراد کی تلاش کے لئے کہا ہے جو مبینہ طور پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں مطلوب ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے محسن علی سید اور محمد کاشف خان پر عمران فاروق قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے جو مبینہ طور پر قتل کی واردات کے فوراً بعد اسی شام ہیتھرو ایئرپورٹ سے سری لنکا چلے گئے تھے اور اطلاعات کے مطابق انھیں سری لنکا سے کراچی پہنچنے پر ہوائی اڈے کے رن وے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
دونوں مطلوب اشخاص لندن میں تعلیم کی غرض سے رہائش پذیر تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام نیوز نائٹ کو حاصل دستاویزات کے مطابق ان دونوں مطلوبہ افراد کے ویزا فارموں کی توثیق کراچی کے ایک بزنس مین معظم علی خان نے کی تھی جو 2010 سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بھتیجے افتخار حسین سے مسلسل رابطے میں تھا۔افتخار حسین کو گذشتہ برس کینیڈا سے لندن پہنچنے پر پولیس نے ہیتھرو کے ہوائی اڈے پر گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں ان سے تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔دوسری طرف لندن میٹروپولیٹن پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے کئی بینک اکاؤنٹ بند کر دیئے اور ٹیکس نہ دینے کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.