پاکستان میں القاعدہ کمزورہوچکی،النصرہ فرنٹ امریکہ پر حملہ کرسکتی ہے،انٹیلی جنس سربراہ، یمنی القاعدہ سب سے مضبوط ،شام میں انتہا ء پسندوں کی تعداد زیادہ ہے،جیمز کلپرکی سینٹ کمیٹی کا بریفنگ
جمعرات 30 جنوری 2014 19:39
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) امریکی حساس ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام میں سرگرم القاعدہ سے منسلک گروپ امریکا پر حملہ کرنا چاہتا ہے، یہ گروپ مغربی ممالک سے تعلق رکھنے وال نوجوانوں کی ایک ایسی کھیپ کی تربیت کر رہا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یہ بات امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے سربراہ جیمز کلیپرنے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو ایک بریفنگ کے دوران بتائی ۔
جیمز کلیپر نے کہاکہ شام میں النصرہ فرنٹ نے تربیتی مراکز قائم کر رکھے ہیں تاکہ نوجوانوں کو تربیت کے بعد واپس ان کے ملکوں میں بھیج سکے جو یورپی و دیگر ملکوں سے اس کے پا س آئے ہیں حالیہ برسوں کے دوران امریکا کے لیے ابھرنے والا یہ نیا خطرہ ہے، جیمز کلیپر نے کہا کہ شام کی خانہ جنگی دہشت گردوں کے لیے مقناطیس کا درجہ پا چکی ہے اسی طرح افریقہ بھی انتہا پسندوں کیلیے اہم جگہ بن چکی ہے، جبکہ پاکستان میں القاعدہ کی قیادت کمزور ہو چکی ہے،امریکی انٹیلی جنس سربراہ کا کہنا تھاکہ یمن میں سرگرم القاعدہ گروپ النصرہ فرنٹ کے مقابلے میں امریکا پر حملے کے حوالے سے زیادہ مہارت کا حامل ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.