حکومت باور کرائے جو بھی فیصلے کئے جائینگے مکمل عملدر آمد کیا جائیگا اور کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی ، رستم شاہ ،کمیٹی کا اجلاس (کل)ہوگا ، ہمارے ذہن میں خاکہ ہے ، اجلاس میں پیش کیاجائیگا ، انٹرویو ، تحریک طالبان کی جانب سے کوئی مثبت جواب آتا ہے تو اس وقت حکمت عملی بن پائیگی ، رحیم اللہ یوسف زئی،ہم حکومت میں شامل نہیں ہیں ، صرف رابطے بنائینگے ، طالبان اور حکومت کو خود ہی بات کر نا پڑے گی ، انٹرویو
جمعرات 30 جنوری 2014 21:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم کی جانے والی چار رکنی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہاہے کہ حکومت باور کرائے جو بھی فیصلے کئے جائینگے مکمل عملدر آمد کیا جائیگا اور کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی ،کمیٹی کا اجلاس (کل)ہوگا ، ہمارے ذہن میں خاکہ ہے ، اجلاس میں پیش کیاجائیگا ۔
افغانستان میں سابق پاکستانی سفیر رستم شاہ مہمند نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کے سلسلے میں جمعے کو اسلام آباد میں متعلقہ حکومتی ارکان سے پہلی مشاورت ہو گی ،ہمارے ذہن میں ایک خاکہ ہے جسے (کل) جمعہ کی مشاورت میں پیش کیا جائے گاکمیٹی کے اختیارات کے بارے میں بات کرتے ہوئے رستم شاہ مہمند نے کہا کہ کمیٹی کا مینڈیٹ وسیع ہونا چاہیے کیونکہ اس میں بہت سے موضوعات زیرِبحث آئیں گے تاہم اس میں بڑی بات یہ ہے کہ حکومت کو یہ باور کرانا ہو گا کہ جو بھی فیصلے ہوں گے ان پر عمل درآمد کیا جائے گا اور ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، تب جا کر اعتماد بحال ہو گا اور آزادانہ گفتگو ہو گی اور تعمیراتی رابطے کیلئے اعتماد کا ماحول بن جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.