پرویز مشرف کیخلاف کئے جانے والا ٹرائل غیر منصفانہ ہے ، ٹرائل کے نتیجے میں فوجی مداخلت ناگزیر ہے ، احمد رضا قصوری ،صحافی کو سخت جوا ب دیا تو صحافی اکٹھے ہوگئے ، اسی طرح مشرف کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو فوج چپ نہیں رہے گی ،انٹرویو
اتوار 2 فروری 2014 15:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) آل پاکستان مسلم کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف کئے جانے والا ٹرائل غیر منصفانہ ہے ،ٹرائل کے نتیجے میں فوجی مداخلت ناگزیر ہوگی۔ ایک انٹرویو میں احمد رضا قصوری نے کہاکہ جب میں نے ایک صحافی کو سختی سے جواب دیا تو تمام صحافی اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے میرے خلاف احتجاج کیا کیونکہ وہ تمام لوگ ایک برادری ہیں اسی طرح کوئی وکیل کے ساتھ زیادتی ہو تو تمام وکلا ء اس کے حق کیلئے لڑتے ہیں جبکہ اسی طرح فوج کا بھی اس معاملے میں مداخلت لازمی ہوگی کیونکہ جب کوئی بھی شخص فوج میں داخل ہوتا ہے تو وہ کسی بھی رنگ نسل ، مسلک، طبقے سے تعلق ہو وہ فوج میں آنے کے بعد فوجی برادری میں شامل ہوجاتا ہے اس کے بعد انکی عزت، ذلت وقار سب سانجھے ہوتے ہیں لہذا اب اگر مشرف کے خلاف کوئی اس قسم کا اقدام اٹھایا گیاتو فوج چپ نہیں رہے گی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.