لاہو رہائیکورٹ نے چھٹی جماعت کی طالبہ کیساتھ بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
پیر 3 فروری 2014 16:36
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء)لاہور ہائی کورٹ نے گڑھ مہاراجہ میں دس سالہ بچی کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ کوواقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کاروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
(جاری ہے)
اخباری رپورٹ کے مطابق نواحی موضع حسو بلیل میں محنت کش کی دس سالہ بیٹی جو کہ چھٹی جماعت کی طالبہ ہے اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم صدیق اور اسکے دیگر دو ساتھی اسے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ملزمان بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتے رہے اور حالت غیر ہونے پر اسے ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے بچی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا اور نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم خبری رپورٹ کے مطابق ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.