کراچی، کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر جوہر حسین عرف جعفر عرف رحمن کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کے حوالے کردیاگیا
پیر 3 فروری 2014 17:32
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر جوہر حسین عرف جعفر عرف رحمن کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کے حوالے کردیا ۔کرائم برانچ پولیس کی جانب سے ملزم جوہر حسین کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیراحمد کھوسو کے روبرو پیش کیا ۔پولیس کی استدعا پر ملزم کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 25دسمبر 2012کو گلشن اقبال تھانے کی حدود میں اہلسنت والجماعت کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی کے قافلے پر حملہ کرنے کا انکشاف کیا ہے جبکہ شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت لے کر آیا ہے ۔(جاری ہے)
علامہ اورنگزیب فاروقی کے قافلے پر حملے میں پولیس کانسٹیبل راشد خان ،وحید خان ،عمران خان ،سلیم پشاوری ،مولانا کا ذاتی محافظ عبدالوکیل اور عبداللہ جاں بحق ہوگئے تھے ۔
تھانہ گلشن اقبال میں اس واقعہ کا مقدمہ نمبر 981/12میں ملزم محمد علی ،سید وسیم ،نثارحسین ،عدنان عرف منجن ،عمران عرف ویٹا ،عباس عرف گورا اور ایک نامعلوم ملزم تاحال مفرورہیں ۔ملزم کو گزشتہ ہفتہ سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے عباس ٹاوٴن سے گرفتار کیا تھا ۔ملزم جوہر حسین سے ہینڈ گرنیڈ ،نائن ایم ایم پستول ،ایک میگزین اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھا ۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.