متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پرامن یوم سوگ کے موقع پر اندرون سندھ ایم کیوایم کے کارکنان کے احتجاجی مظاہرے ،اندرون سندھ یوم سوگ کے موقع پر ایم کیوایم زونل دفاتر ، گھروں ،کاروباری مراکز ، شاہراہوں اور چوراہوں پرسیاہ پرچم لہرائے گئے
ہفتہ 8 فروری 2014 23:04
عمرکوٹ سندھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پرامن یوم سوگ کے موقع پر اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں پریس کلبوں کے باہر ایم کیوایم کے زونوں کے تحت احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوئے ۔ یوم سوگ کے موقع پر اندرون سندھ ایم کیوایم کے زونل دفاتر ، گھروں ،کاروباری مراکز ، شاہراہوں اور چوراہوں پرسیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ کارکنان اور عوام نے اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں ۔
ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف یوم سوگ کے موقع پر ایم کیوایم جامشورو زون کے تحت جامشورو پریس کلب ، عمر کوٹ زون کے زیر اہتمام عمر کوٹ پریس کلب کے باہر ، بدین زون کے زیراہتمام بدین پریس کلب ، گھوٹکی زون کی جانب سے گھوٹکی پریس کلب کے باہر ، خیر پور زون کے زیراہتمام خیر پور پریس کلب کے سامنے ، دادو زون کے تحت داود پریس کلب ، لاڑکانہ زون کے زیراہتمام جناح باغ پریس کلب ، قمر شہداد کوٹ زون کے تحت قمبر پریس کلب ، شکار پور زون کی طرف سے شکار پور پریس کلب ، کشمور زون کے تحت کشمو ر پریس کلب اور جیکب آباد زون کے زیراہتمام جیکب آباد پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.