تحریک طالبان پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کی قیادت نہیں کرتی، رانا ثناء اللہ
بدھ 12 فروری 2014 13:11
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے 60 سے زائد گروپس ہیں اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کی قیادت نہیں کرتی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے پشاور دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی جو ایک خوش آئند بات ہے، وہی بات موثر ہو گی جو طالبان اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے 60 سے زاہد شدت پسند گروپس ہیں لیکن تحریک طالبان پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کی قیادت نہیں کرتی، کالعدم تحریک طالبان کو چھوٹے چھوٹے گروپس کو شدت پسند کارروائیاں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرنے چاہیئیں۔(جاری ہے)
کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے امریکی جریدے کو دیئے گئے انٹر ویو کے حوالے پوچھے گئے ایک سوال پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خلیفہ بننے کی خواہش پر کوئی پابندی نہیں، ہر کوئی خلیفہ بننے کی خواہش کر سکتا ہے۔
وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کی حراست ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کراچی میں جاری آپریشن کی قیادت وزیراعظم نواز شریف نہیں بلکہ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کر رہے ہیں، وفاقی حکومت صرف آپریشن میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین جس سے بھی مدد مانگنا چا ہیں وہ مانگ سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.