وزیراعلیٰ پنجاب سے اسمبلی چیمبر میں صحافیوں کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا، صحافیوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے‘ محمد شہباز شریف،وزیراعلیٰ نے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
بدھ 12 فروری 2014 20:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں صدر لاہو رپریس کلب ارشد انصاری کی سربراہی میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء اللہ خان، وزیر خوراک بلال یاسین اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا محمد ارشد بھی موجود تھے۔
وفد نے صحافی کالونی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صحافیو ں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو درپیش جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے بھی اقدامات کئے ہیں آئندہ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایم این اے حمزہ شہباز شریف کی سربراہی میں 3 رکنیکمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
کمیٹی میں صوبائی وزراء رانا ثنا اللہ اور بلال یاسین بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے صحافیوں کے وفد میں سیکرٹری پریس کلب شہباز میاں، سینئر صحافی مقصود اعوان، وسیم فاروق شاہد، صدر پریس گیلری کمیٹی بابر ڈوگر، سیکرٹری نعیم اشرف بٹ اور خواجہ نصیر شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.