حکومتِ جاپان کی طرف سے سماجی ترقی کے منصوبوں کیلئے 3 لاکھ 28 ہزار 619 ڈالر مالی امداد کی فراہمی ، منصوبوں سے مقامی لوگوں کی فلاح کے ساتھ جاپان اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی ، جاپانی سفیر ہروشی اِنوماتا
جمعرات 13 فروری 2014 21:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) حکومتِ جاپان کی طرف سے پاکستا ن کے مختلف دیہی علاقوں میں صحت ، تعلیم اور پانی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تین پاکستانی غیر سرکاری تنظیموں کو مجموعی طور پر ۳۵ ملین روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ۔ اِن منصوبوں سے متعلق آج باضابط طور پر جاپانی سفیر کی رہائش گاہ پر پاکستان میں جاپان کے سفیر جناب ہروشی اِنو ماتا او ر تینوں این جی اوز کے سربراہان نے معائدوں پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
ASTAFADA نامی این جی او کو دی جانے والی رقم US$ 116444 سے مظفرآباد کے تین دیہات میں تازہ پانی کی ترسیل کا نظام قائم کیا جاے گا۔۔ Participatory Welfare Services نامی این جی او کو دی جانے والی رقم US$ 102745سے ضلع لیہ میں لڑکیوں کے لیے ایک پرائمری سکول تعمیر کیا جائے گا۔(جاری ہے)
۔ Sahara for Life Trust نامی این جی او کو دی جانے والی رقم US$ 109430سے ضلع نارووال کے صغرہ میڈیکل کمپلیکس میں زندگی بچانے والا طبی سامان مہیا کیا جاے گا۔
جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے اِس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں صحت اور صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا پاکستان کے لیے جاپان کی سرکاری ترقیاتی امداد پروگرام میں بہت اہمیت حاصل ہے ۔ آپ نے اِس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ منصوبوں سے مقامی لوگوں کی فلاح کے ساتھ ساتھ جاپان اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.