طالبان کے ساتھ حکومتی مذاکرات سپریم کورٹ میں چیلنج
ہفتہ 15 فروری 2014 13:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے چاروں ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں ایک جانب دہشتگردی کی کارروائیاں ہورہی ہیں اور دوسری جانب طالبان سے مذاکرات بھی کئے جارہے ہیں جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اس کے علاوہ حکومتی کمیٹی میں شامل تمام ارکان بھی عوام کے منتخب نمائندے نہیں اس لئے انہیں بھی طالبان سے مزاکرات کا کوئی اختیار نہیں۔
واضح رہے کہ شاہد اورکزئی نے اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت عالیہ نے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.