انسداد الیکٹرانک کرائم بل2014ء کا حتمی مسودہ اگلے ہفتے کابینہ کے سامنے پیش کردیا جائیگا،انوشہ رحمن
ہفتہ 15 فروری 2014 15:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مس انوشہ رحمن نے کہا کہ ہم سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے ایک نہایت جامع الیکٹرانک کرائم بل 2014ء کا مسودہ کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کرنے جارہے ہیں۔ یہ مسودہ تمام سٹیک ہولڈرز سے گزشتہ تین سالہ مشاورت کے بعد مرتب کیا گیا ہے۔وزیر مملکت آج الیکٹرانک کرائم بل 2014ء کے حتمی مسودے کا جائزہ لینے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہی تھی۔
وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اخلاق احمد تارڑ ، ممبر آئی ٹی یاسر قادر ، ممبر ٹیلی کام عامر ملک ، وزارت قانون و انصاف ، پی ٹی اے ، ایف آئی اے ، اسپاک، پاشا کے نمائندگان اور ماہر قانون بیرسٹر زاہد جمیل بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔(جاری ہے)
اس اجلاس کا مقصد الیکٹرانک کرائم بل 2014ء کے حتمی مسودے کو کابینہ میں پیش کرنے سے قبل اس کا حتمی جائزہ لینا تھا۔
یہ مسودہ اگلے ہفتے کابینہ میں برائے منظوری پیش کردیا جائے گا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے اس دور میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ سائبر کرائم الیکٹرانک معلومات تک غیر قانونی رسائی اور اس کے غلط استعمال کی بیخ کنی کیلئے ایک جامع سائبر کرائم قانون سامنے لایا جائے جو معیار کے حوالے سے دنیا بھر میں مروجہ بہترین سائبر قوانین سے مطابقت رکھتا ہو۔ وزیر مملکت نے کہا کہ سائبر کرائم ، خصوصی جرائم کی فہرست میں آتے ہیں اور ان کا تدارک بھی خصوصی قوانین سے کیا جانا چاہئے۔ وزیر موصوف نے تمام ا سٹیک ہولڈرزکی انتھک کوششوں کو سراہا۔ خصوصی طور پر اسپاک (ISPAK)اور پاشا کے کردار کی تعریف کی جنہوں نے اس مسودے کو حتمی شکل دینے میں معاونت کی۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ ایک جامع سائبر کرائم بل 2014ء کی تیاری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قابل ستائش کارنامہ ہے۔ وزیر مملکت نے حکم دیا کہ اس بل کو وزارت انفارمیشن کی ”ویب سائٹ“ پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے تاکہ عوام الناس کو اس سے آگاہی حاصل ہو۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.