کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت 20 اہم نوعیت کے مقدمات سکھر اور حیدرآباد کی عدالتوں میں منتقل ،اندرون سندھ منتقل ہونیو الے مقدمات میں گرفتار ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیموں اور ایک سیاسی جماعت سے ہے ۔ اپ ڈیٹ
ہفتہ 15 فروری 2014 20:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست پر کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت 20 اہم نوعیت کے مقدمات سکھر اور حیدرآباد کی عدالتوں میں منتقل کردیئے۔ اندرون سندھ منتقل ہونیو الے مقدمات میں گرفتار ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیموں اور ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جیلوں پر دہشتگردی کے ممکنہ حملوں اور شہر میں امن وامان کی مخصوص صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے درخواست کی تھی کہ اہم نوعیت کے ان مقدمات کو دیگر شہروں کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں منتقل کیاجائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین اور دو سے بالتریب بارہ اور آٹھ مقدمات حیدر آباد اور سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں منتقل کردیئے ۔(جاری ہے)
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے جن مقدمات کو منتقل کیا گیا ان میں عبداللہ شاہ غازی مزار بم دھماکا ،جسٹس مقبول باقر حملہ کیس،نعمت علی رندھاوا ایڈووکیٹ اور ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی قتل سمیت فرقہ ورانہ قتل کے مقدمات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان مقدمات کی منتقلی کے بعد اب کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے ملزمان داد،معصوم باللہ ،معاویہ،اکرم لاہوری،ضیا الدین،توفیق انصاری ، سمیت دیگر جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے کاظم عباس رضوی کو اب سینٹرل جیل سے سکھر اور حیدرآباد جیل منتقل کردیاجائیگا۔اس سے قبل ولی بابر قتل کیس بھی انسداد دہشت گردی کندھکوٹ شکارپور کی عدالت منتقل کیا جاچکاہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.