یوسف رضا گیلانی کا کل اوگرا ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش ہونے کا فیصلہ
پیر 17 فروری 2014 16:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےمنگل18 فروری کواوگرا ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وزرائے اعظم یوسف رضاگیلانی اورراجاپرویز اشرف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ملزم نامزد کیا ہے ۔
(جاری ہے)
نیب نے الزام عائد کیاکہ دونوں سابق وزرائے اعظم نے اوگراکے سابق چیئرمین توقیرصادق کے تقررمیں رولز کی خلاف ورزی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا راجاپرویز اشرف اس ریفرنس میں عدالت پیش ہوگئے تھے تاہم یوسف رضاگیلانی پیش نہیں ہوئے تھے جس پرعدالت نے انھیں(آج)18 فروری منگل کوطلب کیاتھا۔
یوسف رضا گیلانی اس سے پہلے نیب کی جانب سے اس ریفرنس کی تحقیقات کے دوران نیب ہیڈکواٹرزمیں بھی پیش نہیں ہوئے تھے اور3بار سمن کی عدم تعمیل کرتے ہوئے موقف اختیارکیا تھا کہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نیب کوانھیں طلب کرنے کااختیار نہیں اورانھیں بطور سابق وزیر اعظم استثنیٰ حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئرقانونی ماہرین نے ان کومشورہ دیاکہ وہ عدالت میں پیش ہوں ان کے خلاف دائر ریفرنس میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کاکوئی ٹھوس ثبوت نہیں-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.