حکومت اور اپوزیشن اراکین کا پارلیمنٹ لاجز میں سیکیورٹی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید احتجاج ،پارلیمنٹرین اپنے مسائل حل نہیں کرا سکتے تو عوام کے مسائل کیسے حل کرینگے ، رفیق رجوانہ ، حاجی عدیل،قائد ایوان اراکین کی تشویش سے وزیراعظم کو آگاہ کریں، قائمقام چیئرمین صابر بلوچ
پیر 17 فروری 2014 20:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) حکومت اور اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ لاجز میں سیکیورٹی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارلیمنٹرین اپنے مسائل حل نہیں کر اسکتے تو عوام کے مسائل کیسے حل کرینگے جبکہ قائمقام چیئرمین نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو ہدایت کی کہ وہ اراکین کی تشویش سے وزیراعظم کو آگاہ کریں۔
پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ کے سینیٹر رفیق رجوانہ نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کی حالت خستہ ہے اس سے بہتر ہے کہ ہمیں کچی آبادی میں کوارٹر آلاٹ کر دیا جائے دنیا سمجھتی ہے کہ ہم خوبصورت جگہ پر رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منظور نظر لوگوں کے فرنیچر تبدیل کئے گئے لیکن دیگر اراکین پر توجہ نہیں دی گئی سیوریج کا نظام انتہائی ناقص ہے درخواست دے دے کر تھک گئے ہیں نہ وہ کوئی مہمان بلا سکتے ہیں اور نہ کسی کو بٹھا سکتے ہیں ہم احساس محرومی میں مبتلا ہیں اگر ہم اپنے مسائل حل نہیں کرا سکتے تو عوام کے مسائل کیسے حل کرینگے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.