امریکا پاکستان میں ہوا سے چلنے والا بجلی گھر تعمیر کرے گا

بدھ 19 فروری 2014 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے امریکی حکومت ہوا سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کرے گی جس سے 1 ہزار750میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

امریکی سفارت خانے کے جاری کردہ اعلا میہ کے مطابق امریکا پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مدد فراہم کریگا،جس کے لئے امریکی الیکٹرک کمپنی جنرل الیکٹرک، پاکستان میں بجلی گھر کے لئے ٹربائین فراہم کریگی جس سے ایک ہزار 7 سو 50 میگا واٹ بجلی بنائی جاسکے گی۔

اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے امریکی بینک او پی آئی سی سرمایہ کاری کریگا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پاور پروجیکٹ 2015 کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا جس سے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :