31 سرکاری کمپنیوں میں موجود حصے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر چکے ،200سے 250 ارب روپے ملنے کی توقع ہے ، اسحا ق ڈار
بدھ 19 فروری 2014 14:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 31 سرکاری کمپنیوں میں موجود حصے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ، جس سے 200سے 250 ارب روپے ملنے کی توقع ہے ،معیشت کی بہتری اور استحکام کیلئے بعض مشکل فیصلے کیے، مستقبل میں فوائد حاصل ہوں گے، پاکستان کی حکومت اس موسم بہار میں نجکاری معاملات کی ایک بڑی سیریز مکمل کرنے کی توقع رکھتی ہے جس سے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگامریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اثاثوں کے فروخت آمدنی ہوگی، تھری جی اور فور جی موبائل کمپنیوں کے لائسنس کی نیلامی سے حکومت کو کم از کم 5 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی تقسیم کے ایک منصوبے پر غور کر رہی ہے جس میں سٹیک فروخت کرنا شامل ہے۔(جاری ہے)
سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ جس طرح سے چیزیں آگے بڑھ رہے ہیں میں اس سے بہت مطمئن ہوں اور ہم صحیح سمت جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور استحکام کیلئے کچھ مشکل فیصلے کیے ہیں جس کے مستقبل میں فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 31 سرکاری کمپنیوں میں موجود سٹیک کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس میں پاکستان پیٹرولیم کمپنیز‘حبیب بنک لمیٹڈ‘ الائیڈ بنک لمیٹڈ اور یونائٹیڈ بنک لمیٹڈ کے سٹیک کیپیٹل مارکیٹ میں فروخت کیے جائیں گے جس سے 200سے 250 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اثاثوں کی فروخت سے کراچی سٹاک ایکسچینج کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد ملے گی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی تشکیل نو کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، شمالی امریکہ سمیت مختلف راستوں پر پی آئی اے کی پروازیں چلائی جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.