طالبان نے اہلکاروں کیساتھ جو سفاکانہ سلوک کیا ایسا تو بھارت نے بھی نہیں کیا، پرویزرشید
بدھ 19 فروری 2014 19:03
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے حکومت کی خواہش ہے خون خرابہ کے بغیر امن کی منزل حاصل کرلیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستانی دفاعی اداروں کی صلاحتیں کسی بھی طور پر کم ہیں بلکہ دنیا ان اداروں کی کارکردگی کی معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغوی ایف سی اہلکاروں کے قتل کا واقعہ کب اور کہاں پیش آیا اس حوالے سے مکمل تفصیلات نہیں آئیں تاہم دہشت گردوں نے اہلکاروں کے ساتھ جو سلوک کیا کیا وہ شرعی تھا، اس قسم کی سفاکانہ کارروائی توبھارت جیسے دشمن نے بھی ہمارے 90 ہزارفوجیوں کے ساتھ نہیں کی تھی۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے کہا کہ طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد کو اگر کسی حوالے سے کوئی شکایت تھی تو مذاکراتی کمیٹی کو آگاہ کرنا چاہئے تھا، طالبان سوال کرنے سے پہلے قوم کے دکھوں کا جواب دیں، حکومت کو بھی طالبان سے مختلف معاملات پر شکایات ہیں، ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوچکی ہے اور اس سے کوئی نہیں بچ سکتا جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ مکافات عمل جاری ہے تاہم قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.