شہریوں کو تکلیف میں دیکھ کر تو ڈی جی ایل ڈی اے کو نیند نہیں آنی چاہیے ،حیرت ہے غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں ‘ لاہور ہائیکورٹ،پلاٹ نہ دینے کیخلاف عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر قائمقام ڈی جی کل طلب
بدھ 19 فروری 2014 20:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ شہریوں کو تکلیف میں دیکھ کر تو ڈی جی کو نیند نہیں آنی چاہیے لیکن حیرت ہے وہ غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں ، معزز عدالت نے قائمقام ڈی جی کو کل ( جمعرات ) عدالت طلب کرلیا ۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
درخواست گزارکی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ 1992ء میں اس نے جوہر ٹاؤن میں تین کنال چھ مرلہ جگہ خریدی جسے سوسائٹی نے ایکوائر کرلیاجس پر عدالت میں رٹ دائرکی گئی۔لاہورہائیکورٹ نے پلاٹ حوالے کرنے کے احکامات دئیے لیکن ایل ڈی اے کی طرف سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں عدالت عظمیٰ سے بھی رجوع کیا گیا اور یہاں سے بھی درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دیا گیا لیکن اسکے باوجود عمل نہ کیا گیا جس پر لاہورہائیکورٹ میں توہین عدالت رٹ دائرکی گئی جو چارسال سے زیر التواء ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.