عوام کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے،عنایت اللہ خان، شجر کاری مہم میں80لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس سے پر فضا ماحول کے مواقع میسر آئیں گے، صوبائی وزیر بلدیات کا تقریب سے خطاب
جمعرات 20 فروری 2014 20:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء)خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے عوام کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں محکمے کی جانب سے گرین خیبر پختونخوا کے نام سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جس کے باعث عوام کو پر فضا ماحول کے مواقع میسر آئیں گے اور ہم صوبے کے عوام کو گھٹن کے ماحول سے نکال لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں80لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس کے لئے لوگ تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر رشید احمد خان،چیف میونسپل کارپوریشن جاوید امجد کے علاوہ محکمہ بلدیات کے افسران اور پشاور یونین کونسلوں کے معززین نے شرکت کی۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے جس کے باعث عوام کو ماضی کے برعکس کہیں بھی شکایت کا موقع نہیں ملا۔
میڈیا اور لوگوں سے بہت پذیرائی ملی جس کے ہم انتہائی مشکور ہیں مگر محکمہ بلدیات میں مزید بہتری کے لئے کوششیں جاری ہیں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کئے جاسکیں۔ وزیر بلدیات نے عوام پر زور دیا کہ وہ امن اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے موجودہ مخلوط حکومت کے ساتھ اپنابھرپور تعاون جاری رکھیں تاکہ ان کیلئے شروع کردہ میونسپل سروسز کے نظام کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مرتضی وہاب
-
ہم چاہتے ہیں ترکی کی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کریں، مراد علی شاہ
-
ہمارے پاس سیکریٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا، بیرسٹرگوہر
-
حافظ آباد،گیس لیکیج سے دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 2 شدید زخمی
-
اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں، رئوف حسن
-
بھارت سے رہائی پاکر وطن واپس آنے والا نوجوان 28روز بعد انتقال کر گیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار
-
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، رانا مشہود خان
-
حافظ نعیم الرحمن کا پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کی
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرگارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کا چوتھا اجلاس
-
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.