بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار

نصراللہ گڈانی شہید کی شعبہ صحافت کے لیے خدمات اور قربانی کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی،چیئرمین پیپلزپارٹی

جمعہ 24 مئی 2024 17:40

بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نصراللہ گڈانی شہید کی شعبہ صحافت کے لیے خدمات اور قربانی کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی آزادی اظہار و آزادیِ صحافت میں کامل یقین رکھتی ہے۔انہوںنے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت صحافیوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ اور اطلاعات سندھ میں صحافیوں کے تحفظ و بہبود کے اقدامات کو آگے بڑھائیں۔امید ہے کہ نصراللہ گڈانی شہید پر حملے میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔