لاہور،فحش ویڈیو کی عکسبندی ، میرا اور کیپٹن نوید کو دوبارہ نوٹس جاری
جمعرات 20 فروری 2014 20:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) لاہور کی مقامی عدالت نے فحش ویڈیو کی عکسبندی پر اداکارہ میرا اور اسکے شوہر کیپٹن نوید کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26فروری تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ضرغام نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے غیراخلاقی فلم کی عکس بندی کر کے اسے انٹرنیٹ پر نشر کر کے اسلامی حدود سے تجاوز کیا۔
عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے احکامات صادر کئے جائیں ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے اداکارہ میرا کے دفاع کیلئے وکیل کی جانب سے جمع کرائے جانیوالے وکالت نامے کو بھی چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ بیرون ملک ہے انکے وکیل کی جانب سے پیش کیا جانے والا وکالت نامہ جعلی ہے ۔ عدالت نے اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.