ایف سی اہلکاروں کے قتل کا الزام بے بنیاد ہے البتہ پاکستان خود دہشتگردوں کوپناہ دیتا ہے، افغانستان
جمعہ 21 فروری 2014 16:34
کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) افغانستان نے 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کے افغان سرزمین پر قتل کے پاکستانی الزام کو مسترد کرتے ہوئے الٹا پاکستان پر شدت پسنددوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کردیا ہے۔
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے افغان صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایف سی اہلکاروں کے افغان سرزمین پر قتل کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے البتہ پاکستان خود شدت پسندوں کو پناہ دیتا ہے جس کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہو ئے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان خود دہشت گردی کا شکاراور شدت پسندوں کے حملوں کی زد میں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے متعدد مرتبہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہوں کے حوالے سے افغان حکام سے احتجاج کرچکا ہے جب کہ مشیر سرتاج عزیز نے جمعرات کو مالدیپ میں افغان وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران افغان سرزمین پر 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل پر شدید احتجاج اورپاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.