کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے ،سرمایہ کاری مالیت میں 9ارب 78کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 96.55پوائنٹس اضافے سے 25603.35پوائنٹس پر بند ہوا
جمعہ 21 فروری 2014 20:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاوٴ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 25600 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں 9ارب 78کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت18.19فیصد زائد جبکہ59.73فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
فروخت کے دباوٴ پرافٹ ٹیکنگ اور حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبان کے خلاف موثر کارروائی کے بعد ملک میں دہشت گردی میں اضافے کے خدشے کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے باعث کاروباری کاآغاز منفی زون میں ہوا ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25383پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔(جاری ہے)
تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ ،آئل،سیمنٹ اور فرٹیلائزرسیکٹر میں خریداری کے باعث نہ صرف مندی کے اثرات زائل ہوگئے بلکہ رواں ہفتے سے جاری مارکیٹ میں مندی کے بادل بھی چھٹ گئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25700کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 96.55پوائنٹس اضافے سے 25603.35پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 224کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ ،134کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں9ارب 78کروڑ 34لاکھ 1ہزار142روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر62کھرب28ارب 81کروڑ 59ہزار 544روپے ہوگئی ۔جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں 23کروڑ 27لاکھ 50ہزار 980شیئرز رہیں جو جعمرات کے مقابلے میں3کروڑ58لاکھ 22 ہزار970شیئرز زائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت284.07روپے اضافے 7559.12روپے،وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 214.21روپے اضافے 4664.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 456.75روپے کمی سے 8801.00روپے جبکہ سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت 23.99روپے کمی سے 1156.00روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کو لافریج پاکستان کی سرگرمیاں3کروڑ51لاکھ 70ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 98پیسے اضافے سے11.64روپے اور ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ98لاکھ 45ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 3پیسے کمی سے12.58روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 60.65پوائنٹس اضافے 18627.59پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 203.28پوائنٹس اضافے سے 42297.47جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30.24پوائنٹس اضافے 19109.75پوائنٹس پر بند ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.