ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کیلئے کشتیاں جلا کر آیا ہوں ‘ خواجہ سعد رفیق،چین سے انجنوں کی فراہمی آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے ،اپنی فیکٹریوں میں بھی بھرپور کام جاری ہے ‘ وزیر ریلوے
اتوار 23 فروری 2014 16:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کیلئے کشتیاں جلا کر آیا ہوں ،حکومت کی نیک نیتی اور محکمے کے افسران اور مزدوروں کی دن رات کی محنت سے مقصد کی طرف تیزی سے پیشرفت جاری ہے ، مسافروں کی حفاظت کیلئے جو کچھ ممکن ہوا وہ اقدامات اٹھائیں گے اور اسکے لئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں ، چین سے انجنوں کی فراہمی آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے اور اپنی فیکٹریوں میں بھی بھرپور کام جاری ہے ۔
ایک انٹر ویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مجھے یہ وزارت محمد نواز شریف نے دی ہے اور وہ کارکنوں کی صلاحیتوں بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ ریلوے میں کوئی میگا کرپشن نہیں اور تمام معاملات شفاف انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی کے لئے اپنی کشتیاں جلا کر آیا ہوں اور اب تک کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں ۔
ریلوے کے افسران اور مزدور کام کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے کام شروع کر دیا ہے ۔ انشا اللہ جلد وہ دن آئے گا جب ریلوے کا خسارہ صفر کر کے اسے منافع بخش ادارہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ریلوے ٹریکس پر ہونے والے نا خوشگوار واقعات سے دلی دکھ ہوا ہے اور میں ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انکے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اس کے لئے جدید نظام لایا جارہا ہے ۔ سعد رفیق نے کہا کہ محکمہ ریلوے نے شفاف طریقے سے انجنوں کی خریداری شروع کی ہے اور چین سے انجنوں کی فراہمی محکمے کیلئے آکسیجن کا درجہ رکھتی ہے ۔ فریٹ آپریشن کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے ریلوے کی آمدنی میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.