کراچی میں پانچ، پنجاب میں تین روزہ پولیو مہم شروع، خیبرایجنسی میں بائیکاٹ
پیر 24 فروری 2014 11:44
کراچی/لاہور/خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) کراچی میں بن قاسم اور لانڈھی کی پانچ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے،پنجاب میں بھی تین روزہ مہم شروع کر دی گئی جبکہ خیبر ایجنسی میں معاوضوں کی عدم ادائیگی کیخلاف رضاکاروں نے مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔ کراچی:بن قاسم اور لانڈھی کی 5 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم تاخیر کا شکار ہے۔کراچی کے اضلاع بن قاسم ٹاؤن کی تین اور لانڈھی ٹاؤن کی دو یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم اتوار کو ملتوی کر دی گئی تھی جس کے باعث بن قاسم کی یو سی2 ،3،4 میں 44179 بچے اور لانڈھی کی یو سی1 اور 2 میں 30977 بچے انسداد پولیو قطرے سے محروم رہ گئے تھے۔ان یونین کونسلوں میں آج بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
گڈاپ، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، سائٹ، گلشن اقبال، لانڈھی، کورنگی اور بن قاسم کی یونین کونسلوں مین دو روزہ انسداد پولیو مہم منگل اور بدھ کو چلائی جائے گی۔
خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں متعدد پولیو رضا کاروں نے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔رضا کاروں کا موقف ہے کہ گزشتہ چھ مہم کے دوران رقم ادا نہیں کی گئی۔دوسری جانب پنجاب میں پولیو کے خلاف تین روزہ مہم شروع ہو گئی ۔مہم کے دوران ایک کروڑ پچھتر لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔ محکمہ صحت پنجاب نے تین روزہ مہم کیلئے انتالیس ہزار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گھر گھر جا کر ایک سال سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کی مہلک بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلا ر ہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.