پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 2 اہلکار شہید، 6 زخمی، جمرود میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 1 اہلکار شہید
پیر 24 فروری 2014 18:14
پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2014ء) پشاور میں یونیورسٹی ٹاؤن میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب قائم ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق پشاور کے علاقے یونیوسٹی ٹاؤن کے حساس علاقے میں واقع ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔
جن میں سے 3 کی حالت کی تشویشناک ہے.ایس پی کینٹ کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا دھماکے بعد ایرانی قونصلیٹ کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ قونصلیٹ کے قریب ہونے والا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی۔(جاری ہے)
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
دھاکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اُدھر خیبر ایجنسی کے علاقہ جمرود میں بھی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں. نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق فورسز کی گاڑی معمول کا گشت کر رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی.مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.