حکومت سکھر بیراج کی حالت سے غافل نہیں ہے،وزیر اعلیٰ سندھ ،ماہرین کیساتھ کئی اجلاس منعقد ہوچکے ،اکثریت کی رائے ہے بیراج مزید 50سال چل سکتا ہے،قائم علی شاہ توجہ دلاوٴ نوٹس پر بیان
پیر 24 فروری 2014 20:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سکھر بیراج کی حالت سے حکومت غافل نہیں ہے۔ ماہرین کے ساتھ کئی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔ اکثریت کی رائے یہ ہے کہ یہ بیراج مزید 50 سال چل سکتا ہے۔ اگر بین الاقوامی ماہرین نے متفقہ رائے دی کہ نئے بیراج بنانے کی فوری ضرورت ہے تو حکومت نیا بیراج بنائے گی۔
کیونکہ سندھ کی زرعی معیشت کا بڑا انحصار اس بیراج پر ہے۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی خاتون رکن ہیر اسماعیل کی توجہ دلاؤ نوٹس پر بیان دے رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکھر بیراج کے حوالے سے کئی اجلاس منعقد کئے جاچکے ہیں، جن میں آبپاشی کے ماہرین اور سابق سیکرٹریز آبپاشی کو بلایا گیا تھا۔(جاری ہے)
اکثریت کی رائے یہ تھی کہ یہ بیراج مزید 50 سال تک چل سکتا ہے۔
ایک رائے یہ بھی تھی کہ متبادل بیراج ہونا چاہیے۔ ہم نے چین کے ماہرین کو بھی بلایا تھا۔ ان کی بھی یہ رائے تھی کہ یہ بیراج نہیں ٹوٹے گا۔ البتہ ان کا یہ کہنا تھا کہ اس کے 13 بند دروازوں کو کھولا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت بیراج سے 9 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ ہوسکتا ہے۔ لیکن 2010 کے سیلاب میں یہاں سے 12 لاکھ کیوسک پانی بھی گزرا ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ اس بیراج کی گنجائش کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برطانوی ماہرین کو بھی بلایا تھا کیونکہ یہ بیراج برطانوی انجنیئرز نے ہی بنایا تھا۔ برطانوی ماہرین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ اگر بین الاقوامی ماہرین کی متفقہ رائے یہ ہوئی کہ نیا بیراج بنایا جائے تو حکومت نیا بیراج بنائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.