یوکرائن،برطرف صدریانوکووچ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے،سابق صدراپنے معاون کے ہمراہ نامعلوم مقام پر چلے گئے،مظاہروں میں88افرادہلاک ہوئے،وزیر داخلہ کا بیان

پیر 24 فروری 2014 22:50

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) یوکرائن میں عبوری حکومت کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے برطرف صدر یانوکووچ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق آرسین آواکوف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ بڑے پیمانے پر پْرامن شہریوں کے قتل کے باعث برطرف صدر یانوکووچ اور دیگر افسران کے خلاف فوجداری مقدمہ قائم کیا گیا ہے،ملک کے عبوری وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں یہ بھی لکھا کہ یانوکووچ کو اتوار کے روز بلاکلاوا کے جزیرہ نما کرائمیا میں دیکھا گیا تھا تاہم اس کے بعد وہ اپنے معاون کے ہمراہ نامعلوم مقام پر چلے گئے،ادھر ملک کے وزارتِ داخلہ کے مطابق حالیہ مظاہروں کے دوران 88 افراد ہلاک ہو ئے جن میں سے زیادہ تر سابق صدر کے خلاف تھے۔

متعلقہ عنوان :