ایشیا کپ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر بونس پوائنٹ بھی حاصل کرلیا
جمعرات 27 فروری 2014 20:46
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2014ء) ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے عمر اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت افغانستان کو 72 رنز سے شکست دے کر ایک بونس پوائنٹ بھی حاصل کرلیا۔بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ کے خان صاحب عثمان علی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر افغانستان کو 249 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں افغان ٹیم کے تمام بلے باز 48 ویں اوور میں 176 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پہلے بلے بازی کرتےہوئے پاکستان کی پہلی وکٹ 55 رنز پر اس وقت گری جب شرجیل خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے، اس کے بعد افغان بالروں نے پاکستانی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھاتے رہے اور ایک موقع پر گرین شرٹس کے 6 کھلاڑی 117 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے، اس موقع پر عمر اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور مقررہ 50 اوور میں 248 رنز تک پہنچا دیا اور افغان ٹیم جیت کے لئے 249 کا ہدف دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.