صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی، دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے جامع سیکیورٹی پلان ناگزیر ہے،سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا

جمعہ 28 فروری 2014 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) صوبائی حکومت کی طرف سے خیبر پختونخوامیں دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے جامع سیکیورٹی پلان بنانے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے پولیس اور محکمہ داخلہ کے آٹھ افسروں پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عالم شنواری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ خالد عباس ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، عرفان اللہ وزیر ڈپٹی سیکرٹری ہوم،نصیر خان ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ہوم،سلیم محمد ڈائریکٹر پراسیکیوشن خیبر پختونخوا،فہد اکرام قاضی سیکشن آفیسر ہوم اور عارف جان پلاننگ آفیسر ہوم کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

سیکرٹری داخلہ سید اختر علی شاہ کی طرف سے کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے جامع سیکیورٹی حکمت عملی کے بارے میں تجاویز و سفارشات مرتب کر کے اسے فوری طور پر منظوری کے لئے پیش کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :