تحریک انصاف کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی،امین اللہ گنڈہ پور،ہم عوام کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، وزیر مال خیبرپختونخوا
جمعہ 28 فروری 2014 19:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مال علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی۔ہم عوام کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز صوبائی سیکرٹریٹ میں واقع اپنے دفتر میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران کیا۔
اجلا س میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی محمد ہاشم،ممبر ورکنگ گروپ شیر علی ارباب اور سینئر ممبر بورڈ وقار ایوب بھی شریک تھے۔اس موقع پر علی امین خان نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے دوران غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی اور ہماری کوشش ہوگی کہ اس سلسلے میں حائل تمام رکاوٹوں کو احسن طریقے سے دور کیا جائے۔(جاری ہے)
وزیر مال نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے اور جون2014 تک پشاور،مردان،ڈی آئی خان،ایبٹ آباد کے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزیشن سے عوام کی جائیداد کے تنازعات کا خاتمہ بھی ہو جائے گا۔ سسٹم کو درست کرنے کے لئے پانچ سال کا عرصہ بہت کم ہے مگر ہماری انتھک محنت اور کاوشوں کی بدولت 66سال کے مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے۔وزیر مال نے SMBRکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ 66سالوں میں پہلی بار خیبر پختونخواکے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی جائیداد کے تمام تنازعات کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم سندھ اور پنجاب کے مقابلے میں کئی گنا بہتر ہے اور اس کی تکمیل کے بعد عوام کو بہت سہولتیں ملیں گی۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے پٹواریوں پر زور دیا کہ وہ اس نظام کے ساتھ متعارف ہو کر اس سلسلے میں فنی مہارت حاصل کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے۔انہوں نے تمام افسروں کو سرکاری ملازمین کی حیثیت سے اپنی کارکردگی کو بہتر اور یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.